دلی میں بی جے پی کی جیت وزیر اعظم کے ویژن کی عوامی توثیق کا نتیجہ ہے: ڈاکٹر درخشاں اندرابی
سری نگر، 8 فروری
جموں وکشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی کا کہنا ہے کہ دلی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی جیت وزیر اعظم نریندری مودی کے ویژن کی عوامی توثیق کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی تھیٹرکس کا دور ختم ہوچکا ہے۔
موصوف چیئر پرسن نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو دلی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی تاریخی جیت پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا۔
انہوں نے کہا: ‘دہلی بی جے پی کے لئے: انتخابات میں بی جے پی کو واضح منڈیٹ دینے کے لئے عوام کو مبارکباد پیش کرتی ہوں’۔
ان کا پوسٹ میں کہنا تھا: ‘سیاسی تھیٹرکس کا دور ختم ہو چکا ہے دہلی اب بی جے پی حکومت میں بدعنوانی سے پاک ترقی کا مشاہدہ کرے گی’۔
ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے کہا کہ دلی میں بی جے پی کی جیت وزیر اعظم کے ویژن کی عوامی توثیق کا نتیجہ ہے۔
Comments are closed.