شوپیان میں منشیات فروش گرفتار ، 2.4کلو گرام بھنگ برآمد

مزمل یعقوب

سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کی کوششوں کے تسلسل میں ضلع پولیس شوپیاں نے پولیس اسٹیشن کیلر کے دائرہ اختیار میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا۔

تفصیلات کے مطابق پولس تھانہ کیلر کو اطلاع ملی کہ منیر احمد گنائی ولد نبی گنائی ساکن گنائی محلہ برتھی پورہ نے اپنے رہائشی مکان میں چرس جیسی ممنوعہ چیز چھپا رکھی ہے۔ اس اطلاع پر پولیس اسٹیشن کیلر اینڈ برتھی پورہ کی ایک پولیس پارٹی نے ایگزیکٹو مجسٹریٹ کے ساتھ مذکورہ رہائشی مکان پر چھاپہ مارا۔ دوران تلاشی ممنوعہ مادہ 2.4 کلو گرام بھنگ کا پاو¿ڈر برآمد ہوا اور اس کے مطابق مذکورہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

اس سلسلے میں ایک مقدمہ، ایف آئی آر نمبر 06/2025این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت پولس اسٹیشن کیلر میں درج کیا گیا ہے۔ گرفتار شخص کے آگے اور پیچھے تعلق کا پتہ لگانے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔ آپریشن کو ایس ایچ او کیلر انسپکٹرشہباز بشیر اور آئی سی پی پی برتھی پورہ اے ایس آئی رئیس احمد ڈی وائی ایس پی او پی ایس کیلر شری راجہ ماجدکی نگرانی میںانجام دیا ۔

Comments are closed.