تازہ برفباری : صورتحال پر گہری نگاہ ،تمام اضلاع میں افراد قوت اور مشینری کو تیار رکھا گیا / صوبائی کمشنر کشمیر
سرینگر /27دسمبر /
برف باری کی وجہ سے لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اس بات کو یقینی بنانے کیلئے تمام انتظامات کئے گئے ہیں کی بات کرتے ہوئے صوبائی کمشنر کشمیر وی کے بیدھوری نے کہا کہ ہم صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ تمام ڈپٹی کمشنروں و محکمہ جات کے سربراہان اور دیگر حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ افراد اور مشینری کو تیار رکھیں۔
خبر رساں ادارے کے ساتھ بات کرتے ہوئے صوبائی کمشنر کشمیر وی کے بیدھوری نے کہا کہ برفباری کی وجہ سے لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اس بات کو یقینی بنانے کیلئے تمام انتظامات کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا ”ہم صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ تمام ڈپٹی کمشنران و محکمہ جات کے سربراہان اور دیگر حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ افراد اور مشینری کو تیار رکھیں“۔انہوں نے کہا”برف صاف کرنے والی مشینیں سڑکوں پر موجود ہیں۔
تمام ضلع ےرقیاتی کمشنران اور ایچ او ڈیز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ضروری خدمات میں کوئی خلل نہ پڑے۔ پوری سرکاری مشینری اپنی انگلیوں پر ہے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ جنوبی اور وسطی کشمیر کے میدانی علاقوں میں جمعہ کے دوپہر سے برفباری ہوئی ہے اور ماہر موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ ہفتہ تک جاری رہے گا۔
Comments are closed.