مہلورہ زینہ پورہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت لاکھوں مالیت کی جائیداد اور 6 لاکھ نقدی ضبط
شوپیان /مزمل یعقوب
منشیات کی لعنت کے خلاف ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے شوپیان پولیس نے مہلورہ زینہ پورہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت لاکھوں مالیت کی جائیداد اور 6 لاکھ روپے نقدی ضبط کر لی ۔
شوپیاں پولیس نے 14,76,579 لاکھ روپے کی مالیت کا ایک دو منزلہ رہائشی مکان اور 6 لاکھ نقدی ضبط کی جس کا تعلق ایک بدنام زمانہ منشیات فروش فاروق احمد کوکا ولد غلام محمد کوکا ساکن مہلور ہ زینہ پورہ کا ہے۔ یہ کارروائی ضلع میں جاری انسداد منشیات مہم کے ایک حصے کے طور پر نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکوٹرپک سبسٹنسز (این ڈی پی ایس) ایکٹ 1985 کے کے ساتھ کی گئی۔جائیداد کی ضبطی پولیس اسٹیشن زینہ پورہ کی ایف آئی آر نمبر 36/2024سے منسلک ہے اور اسے قانونی پروٹوکول کی مکمل تعمیل کو یقینی بناتے ہوئے باقاعدہ تشکیل شدہ پولیس ٹیم اور ایگزیکٹو مجسٹریٹ کی موجودگی میں عمل میں لایا گیا۔
شوپیاں پولیس کی طرف سے کی گئی تحقیقات کے دوران جائیداد کی شناخت غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی جائیداد کے طور پر ہے۔ یہ جائیداد پہلی نظر میں مالک کی جانب سے منشیات اور سائیکو ٹراپک مادوں کی غیر قانونی اسمگلنگ سے حاصل کی گئی تھی۔یہ کارروائی منشیات کی لعنت سے نمٹنے کے لیے شوپیاں پولیس کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ علاقے کے مقامی لوگوں نے غیر منقولہ املاک کو ضبط کرنے کے سلسلے میں پولیس کے اقدام کو سراہا ہے، جو شوپیاں ضلع میں منشیات فروشوں کے ذریعہ منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ سے اٹھائے گئے/استعمال ہوئے ہیں۔
Comments are closed.