پونچھ میں ایل او سی کے نزدیک تلاشی آپریشن کے دوران پانچ افراد گرفتار

جموں،09 دسمبر

پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک سیکورٹی فورسز نے پانچ افراد کو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے پیر کی صبح پونچھ میں ایل او سی کے نزدیک تلاشی آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے کہاکہ پونچھ کے کھاری، اجوت، دگوار ، پرانی اور جرنالی محلہ علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے گھر گھر تلاشی لی جس دوران پانچ افراد جو کہ منشیات کے کاروبار میں ملوث ہیں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔
انہوں نے کہاکہ گرفتار شدگان سے پوچھ تاچھ شروع کی گئی اور مزید گرفتاریوں کو خار ج ازا مکان قرار نہیں دیا جا سکتا ۔

Comments are closed.