پرائمری جماعتوں تک اسکولوں میں سرمائی تعطیلات 09 دسمبر سے متوقع

سرینگر /03دسمبر / ٹی آئی نیوز

وادی کشمیر میں چلہ کلان سے قبل شدید ٹھنڈ کے بیچ پرائمری سطح کے اسکولوں میں سرمائی تعطیل 09دسمبرسے متوقع ہے جبکہ اس کے ایک ہفتے بعد نویں جماعت کیلئے چھٹیوں کا اعلان کیا جائے گا ۔

وادی کشمیر میں ان دنوں شدید ٹھنڈ جاری ہے جس کے چلتے محکمہ اسکولی تعلیم نے 09دسمبر سے پرائمری سطح تک کے اسکولوں میں سرمائی تعطیلات کا من بنایا ہے ۔

ذرائع نے منگل کو بتایا کہ محکمہ سکول ایجوکیشن محخمہ کشمیر صوبے میں 9 دسمبر سے مرحلہ وار موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ نے حکومت کو ایک تجویز بھیجی ہے، جس میں 09 دسمبر سے 28 فروری 2025 تک تعطیلات کا اعلان کرنے کی اجازت مانگی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیکنڈری اور سینئر سیکنڈری کلاسز کیلئے محکمہ اسکولی تعلیم نے پرائمری سطح کے ایک ہفتہ بعد چھٹی کا اعلان کرنے کی تجویز دی ہے۔تاہم اس بارے میں حمتی فیصلہ آنا ابھی باقی ہے ۔

Comments are closed.