وادی میں دوسرے روز بھی زلزلے کے جھٹکوں سے سنسنی
سرینگر /28نومبر / ٹی آئی نیوز
وادی کشمیر میں جمعرات کو مسلسل دوسرے روز بھی درمیانی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق ریکٹر اسکیل پر 5کی شدت کے ساتھ زلزلہ دوپہر 4بجکر 20منٹ کے قریب وادی کشمیر میں آیا جس کا مرکز افغانستان میں تھا۔زلزلے کا مرکز شمال میں عرض البلد 34.20 اور مشرق میں طول البلد 74.93 پر واقع ہے۔ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرینگر اور کشمیر کے کچھ حصوں میں چند سیکنڈ کے لیے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
Comments are closed.