ستیش شرما ،ناصر اسلم وانی اور تنویر صادق نے رعناواری آتشزدگان کی ڈھارس بندھائی

نیشنل کانفرنس نائب صدر اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی ہدایت پر کابینہ وزیر ستیش شرما اور وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی نے پارٹی ترجمان اور ایم ایل اے زیڈی بل تنویر صادق کے ہمراہ آبی گوری پورہ(رینہ واری) جاکر وہاں منگلوار کو آگ کی ہولناک واردات سے متاثرہ کنبوں کی ڈھارس بندھائی اور ہر سطح پر اُن کی بازآبادکاری کی یقین دہانی کرائی۔

یاد رہے کہ آگ کی ہولناک واردات 26کنبے بے گھر ہوگئے ہیں۔ اس موقعے پر متاثرین کیلئے فوری طور پر متاثرین ایک لاکھ 30ہزار روپے کی چکیں تقسیم کی گئیں جبکہ وزیر اعلیٰ ریلیف فنڈ سے بھی متاثرین کو ایک ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا گیا، یا درہے کہ کل ہی حکومت نے متاثرین کو 20بیس ہزار روپے نقدی فوری طور پر فراہم کئے تھے۔اس کے علاوہ متاثرہ کنبوں کو 3ماہ کیلئے مفت راشن، گیس چولہا اور سلینڈر بھی فوری طور پر دینے کی ہدایت دی گئی۔

ناصر اسلم وانی نے متاثرین کیساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کو ساری مالی امداد فوری طور پر دی جائے گی اور انہیں تاکیدکہ وہ جلد سے جلد اپنے رہائشی ڈھانچے واپس تعمیر کریں۔ یاد رہے کہ مقامی ایم ایل اے تنویر صادق کل آگ کی خبر سنتے ہی جائے واردات پر پہنچے اور آگ بھجانے کی کارروائیاں کی نگرانی کرتے رہے۔ انہوں نے موقعے پر انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کیساتھ رابطہ کیا اور متاثرین کو عبوری راحت کو یقینی بنایا۔ متاثرین کو اس بات کا بھی یقین دلایا کہ اُن کی دوسری جگہ پر منتقلی یقینی بنانے ہر ممکن کوشش کریں گے اور ساتھ ہی مین روڑ سے جائے واردات پر سڑک رابطہ بنانے کی بھی کوشش کروں گا۔

Comments are closed.