راتوں رات حملوں میں اضافہ حیران کن :وزیر صحت سکینہ ایتو

سری نگر3نومبر

وزیر صحت سکینہ ایتو کا کہنا ہے کہ سری نگر گرینیڈ حملے میں زخمی ہوئے عام شہریوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ راتوں رات ملی ٹینٹ حملوں میں اضافے پر سوالات اٹھانا جائز ہے۔ان باتوں کا اظہار وزیر نے صدر ہسپتال سری نگر کے باہر نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ ٹی آر سی گرینیڈ حملے میں گیارہ عام شہری زخمی ہوئے جن میں سے دو کا آپریشن چل رہا ہے۔
وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ڈاکٹروں کو آگاہ کیا کہ اگر کسی زخمی کو بہتر علاج کی خاطربیرونی ریاست لیجانا پڑے توسرکار اس کے لئے بھی تیار ہے۔ملی ٹینٹ حملوں میں اضافہ ہونے کے بارے میں سکینہ ایتو نے کہاکہ یہ بدقسمتی ہے اور ان پر سوالات اٹھانا بھی ضروری ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ حملے کیسے اور کیوں ہو رہے ہیں یہ حیران کن معاملہ ہے۔
وزیر نے ایل جی انتظامیہ کا نام لئے بغیر کہاکہ آپ جموں وکشمیر میں حالات بہتر ہونے کے دعوئے کر رہے تھے جب سب کچھ ٹھیک ٹھاک چل رہا تھا تو اچانک راتوں رات ایسا کیا ہوا کہ ملی ٹینٹوں کی جانب سے حملوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ اس طرح کے حملوں کو روکنے کی خاطر عملی اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے۔
یو

Comments are closed.