جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات :ووٹنگ کے دنوں کیلئے ” پیڈ تعطیل “ کا اعلان
جموں و کشمیر حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 18، 15ستمبر اور یکم اکتوبر کو یعنی جس دن اسمبلی انتخابات کیلئے ووٹنگ ہونے جا رہی ہے ان دنوں کو ” پیڈ “تعطیل ہو گی ۔
اس ضمن میں با ضابطہ طور پر ایک حکمنامہ جاری کیا گیا ہے جس میں لکھا گیا کہ انتخابات کی تاریخوں کو کسی بھی کاروبار، تجارت، صنعتی ادارے یا کسی دوسرے ادارے میں ملازمت کرنے والے ہر فرد کو پیڈ تعطیل کے طور پر منایا جائے۔ تاکہ وہ اپنے متعلقہ اسمبلی حلقوں میں ووٹ ڈالنے سکیں ۔
خیال رہے کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات تین مرحلوں میں منعقد ہونے والے ہیں، پہلا مرحلہ 18 ستمبر، دوسرا 25 ستمبر اور تیسرا مرحلہ 1 اکتوبر کو ہوگا۔ نتائج کا اعلان 4 اکتوبر کو کیا جائے گا۔
Comments are closed.