جموں و کشمیر میں اسبملی انتخابات ؛ پہلے مرحلے کیلئے نوٹیفکیشن جاری

سری نگر، 20 اگست

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے منگل کو جموں و کشمیر کی 24 اسمبلی سیٹوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا جہاں 18 ستمبر کو ووٹنگ ہوگی۔

ای سی آئی نے انتخابی نوٹیفکیشن اس وقت جاری کیا جب لیفٹیننٹ گورنر نے ایک علیحدہ نوٹیفکیشن میں ان 24 حلقوں میں سے ہر ایک سے جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبران کو عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کی دفعات کے مطابق منتخب کرنے کا مطالبہ کیا۔

پولنگ باڈی نے پانپور ترال، پلوامہ، راجپورہ، زینہ پورہ، شوپیان، ڈی ایچ کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا۔ پورہ، کولگام، دیوسر، ڈورو، کوکرناگ (ایس ٹی)، اننت ناگ ویسٹ، اننت ناگ، سری گفوارہ،بجبہاڑہ، شانگس،اننت ناگ ایسٹ، پہلگام، اندروال، کشتواڑ، پیڈر – ناگسینی، بھدرواہ، ڈوڈہ، ڈوڈا ویسٹ، رام بن اور بانہال سیٹیں ہے

نوٹیفکیشن کے مطابق امیدوار ان نشستوں کیلئے 27 اگست تک کاغذات نامزدگی داخل کر سکتے ہیں جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 28 اگست کو کی جائے گی۔

پولنگ باڈی نے 30 اگست کو امیدواری واپس لینے کی آخری تاریخ مقرر کی ہے

Comments are closed.