کھٹوعہ حملے میںملوث ملی ٹنٹوں کے پانچ ساتھی گرفتار/ پولیس

جموں، 12 اگست

پولیس نے کہا کہ کٹھوعہ بنی کشتواڑ بیلٹ میں فوج پر حالیہ حملوں میں مبینہ طور پر ملوث ملی ٹنٹوں کے پانچ ساتھیوں کو گرفتار کر کے ایک اہم کامیابی حاصل کی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ تکنیکی اور انسانی انٹیلی جنس کا استعمال کرتے ہوئے ملی ٹنٹوں کے پانچ ساتھیوں کو گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پانچ عسکریت پسندوں کے ساتھی کٹھوعہ بنی کشتواڑ بیلٹ کے قریب فوج پر حالیہ حملے میں ملوث تھے۔

Comments are closed.