اننت ناگ سڑک حادثے میں کمسن لڑکا جاں بحق
سری نگر،11 اگست
جنوبی ضلع اننت ناگ کے آکورہ مٹن علاقے میں ٹریفک کے ایک المناک حادثے میں کمسن لڑکا جاں بحق ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز آکورہ مٹن میں ایک تیز رفتار ٹرک نے 12سالہ لڑکے کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی لڑکے کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ وہاں پر جانبر نہ ہو سکا۔
متوفی کی شناخت فیصل احمد وگے ولد جاوید احمد وگے ساکن آکورہ مٹن کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔
Comments are closed.