پلوامہ اور اننت ناگ میں پانچ منشیات فروش گرفتار :پولیس
سری نگر،3 اگست
منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف اپنا کریک ڈاون جاری رکھتے ہوئے جموں وکشمیر پولیس نے پلوامہ اور اننت ناگ میں پانچ منشیات فروشوں کو دھر دبوچ کر ان کے قبضے سے ممنوع نشیلی اشیاءبرآمد کرکے ضبط کی۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پلوامہ پولیس نے واشپورہ مرن کے نزدیک ناکہ لگایا جس دوران منظور احمد ڈار ولد غلام نبی ڈار ساکن واشپورہ مرن کو دھر دبوچ کر اس کے قبضے سے دو نشہ آور بوتلیں برآمد کی گئیں۔
انہوں نے کہاکہ دوران تفتیش گرفتار منشیات فروش کے انکشافات کے بعد پولیس نے متعدد مقامات پر چھاپے مارے جس دوران مزید 66نشہ آور بوتلیں برآمد کرکے مزید دو افراد جن کی شناخت بلال احمد میر ولد غلام نبی میر اور لیاقت نذیر ولد نذیر احمد لون ساکنان مرن کے بطورہوئی ہے کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
دریں اثنا پولیس پوسٹ نیوا میں تعینات اہلکاروں نے نو پورہ ناگام کے نزدیک ایک منشیات فروش کو حراست میں لے کر اس کی تحویل سے 76کلو فکی برآمد کی ۔
منشیات فروش کی شناخت جلال الدین شیخ ولد غلام محمد شیخ ساکن وامپورہ ناگام کے بطور ہوئی ہے۔
علاوہ ازیں اننت ناگ پولیس نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کی موجودگی میں عبدل حافظ مسعودی ساکن ارم کالونی عشمقام کے رہائشی مکان پر چھاپہ مارا اور وہاں سے 5.3کلو فکی برآمد کرکے ضبط کی ۔
پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے
Comments are closed.