دہشت گردی کی مالی معاونت کے نیٹ ورک میں ملوث چھ سرکاری ملازمین برطرف

سرینگر /03جولائی

جموں و کشمیر میں دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف ایک اہم کریک ڈاو¿ن میں، چار پولیس اہلکاروں سمیت چھ سرکاری ملازمین نوکری سے برطرف کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کیخلاف کارورائی جاری کرتے ہوئے جموں کشمیر انتظامیہ نے مزید چار ملازمین کو نوکری سے برطرف کر دیا ہے ۔

یہ کارروائی ایک تحقیقات کے بعد کی گئی جس میں پاکستان کی آئی ایس آئی اور سرحد پار سے دہشت گرد تنظیموں کے ذریعے چلائے جانے والے منشیات کے دہشت گردی کے نیٹ ورک میں ان کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ان ملازمین کو برطرف کرنے کی منظوری دی جب ایک مکمل چھان بین کے بعد منشیات کی غیر قانونی فروخت کے ذریعے دہشت گردی کی مالی معاونت میں ان کا کردار ثابت ہوا۔

برطرف اہلکاروں کی شناخت فاروق احمد شیخ، ہیڈ کانسٹیبل، خالد حسین شاہ، کانسٹیبل، رحمت شاہ، کانسٹیبل، ارشاد احمد چالکو، کانسٹیبل، نظام دین، استاد اور سیف دین، کانسٹیبل کے طور پر کی گئی ہے۔

Comments are closed.