کپوارہ میں بیٹ حملہ: پاکستانی شہری اور فوجی جاں بحق، جے سی او سمیت 4 اہلکارزخمی:فوج
سری نگر، 27 جولائی
فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں ہفتے کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر مژھل سیکٹر میں کمکاری پوسٹ پر سیکورٹی فورسز نیٹ حملہ ناکام بنایا جس دوران پاکستانی شہری اور ایک فوجی اہلکار از جاں ہو گیا
فوجی کی چنار کور نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘لائن آف کنٹرول پر مژھل سیکٹر میں کمکاری پوسٹ پر بیٹ حملے کے دوران ایک پاکستانی شہری اور فوجی اہلکار مارا گیا جبکہ چارجوان زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا’۔ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔
قبل ازیں سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ کے مژھل سیکٹر میں کمکاری پوسٹ کے نزدیک سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں تین فوجی جوان زخمی ہوئے۔
Comments are closed.