لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر میں کشمیر کالج آف اِنجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا اِفتتاح کیا
کہا،ڈِگری نہیں بلکہ ہنر ہماری صنعتوں کی تقدیرکو تشکیل دے گی
سری نگر/18 جولائی
لیفٹیننٹ گورنرمنوج سِنہانے آج رنبیر گڑھ سری نگر میں کشمیر کالج آف اِنجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا اِفتتاح کیا۔
اُنہوںنے اَپنے خطاب میں چیئرمین کشمیر کالج آف اِنجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی راجا اعجاز علی اور پوری ٹیم کو تعلیمی، اِختراعات اور مستقبل کے لئے تیار ہنرمند اَفرادی قوت کی پرداختی شعبے میں تکنیکی مہارت کو مضبوط بنانے کی کوششوں پر مُبارک باد دی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے صنعتی شعبے میں تیزی سے ا ہونے والی تبدیلیوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ چوتھے صنعتی اِنقلاب میں تبدیلی کی رفتار اور پیمانے کے لئے صنعت اور تعلیمی شعبے کے تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔
اُنہوں نے اِنجینئرنگ کالجوں میںاِختراعی ثقافت کو فروغ دینے اور صنعتی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے نصاب کو دوبارہ ترتیب دینے پر زور دیا۔
لیفٹیننٹ گورنرنے کہا کہ ڈِگری نہیں بلکہ مہارت ہماری صنعتوں کی تقدیر کو تشکیل دے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ مستقبل کی اَفرادی قوت کے پاس اہم مہارتیں ہونی چاہئیں جیسے علمی مہارت، منطقی اِستدلال، تکنیکی مہارت وغیرہ تاکہ مستقبل کے پروف کیریئر کی تعمیر کی جاسکے۔
اِس موقعہ پر اُنہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں تعلیمی شعبے میںکی گئی اِصلاحات پر روشنی ڈالی تاکہ جموں و کشمیر میں سٹارٹ اَپس، اِختراعات اور اَنٹرپرینیورشپ کو فروغ دیا جاسکے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اِنجینئرنگ اور ٹیکنالوجی شعبے میں وسیع مواقع تلاش کرنے کے لئے کچھ قیمتی تجاویز بھی پیش کیں۔
اُنہوںنے اِنجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کمپنیوں میں پیشہ ور اَفراد کی مانگ میں اِضافہ ہوا ہے۔ آج، صنعت مخصوص مہارت کے سیٹ کے ساتھ افرادی قوت کی تلاش کر رہی ہے. اُنہوں نے کہا کہ ہماری توجہ موجودہ اور مستقبل کی ملازمت کے عہدوں کے لئے درکار ہنروںکے مطابق صلاحیتوں کی تعمیر پر ہونی چاہیے۔
Comments are closed.