ڈوڈہ جنگلات میں جھڑپ : افسر سمیت چار فوجی ہلاک،آپریشن جاری
سری نگر، 16 جولائی
جموں کے ڈوڈہ ضلع میں بھاری ہتھیاروں سے لیس ملی ٹنٹوں کے ساتھ مسلح تصادم کے دوران ایک افسر سمیت چار فوجی اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
معتبر ذرائع نے بتایا کہ یہ تصادم اس وقت ہوا جب راشٹریہ رائفلز اور جموں و کشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ کے دستوں نے ڈوڈہ سے تقریباً 55 کلومیٹر دور دیسا جنگلاتی پٹی کے دھاری گوٹے اراربگی علاقے میں مشترکہ محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔جس دوران وہاں گولیوں کا تبادلہ ہوا
ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ابتدائی فائرنگ میں ایک افسر سمیت چار فوجی اہلکار زخمی ہوگئے جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ہیں
انہوں نے کہاکہ جنگلات میں آپریشن جاری ہے
Comments are closed.