سرینگر میں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت ایک اور وکیل گرفتار
سری نگر،14جولائی
جموں وکشمیر پولیس نے درمیانی شب ایڈوکیٹ میاں مظفر کی گرفتاری عمل میں ہے۔
خاندانی ذرائع کا دعویٰ کیا ہے کہ موصوف ایڈوکیٹ کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے)کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جس کے تحت ایک شخص کو بغیر مقدمہ چلائے ایک سال تک حراست میں رکھا جاسکتا ہے۔
ایڈوکیٹ میاں مظفر بار ایسو سی ایشن کے سابق صدر میاں قیوم کے بھتیجے ہیں ۔
بتادیں کہ میاں قیوم کو جموں وکشمیر پولیس نے ایڈوکیٹ بابر قادری کے قتل کے سلسلے میں گرفتار کیا ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق :’ایڈوکیٹ میاں مظفر کو پولیس نے درمیانی شب گھر سے گرفتار کیا اور بعد ازاں اس پر پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔‘
پولیس نے میاں مظفر کے بارے میں ابھی کوئی جانکاری فراہم نہیں کی ہے۔
واضح رہے کہ جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے سینئر وکیل اور بار ایسو سی ایشن کے چیئرمین نذیر رونگا کو بھی پولیس نے جمعرات کی شب پی ایس اے کے تحت نظر بند کیا ۔
Comments are closed.