کٹھوعہ کے سرحدی علاقوں میں تلاشی آپریشن
جموں،05جولائی
جموں وکشمیر کے کٹھوعہ ضلع کے سرحدی علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق جمعے کے روز کٹھوعہ کے مضافاتی علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن لانچ کیی
ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کو مصدقہ اطلاع موصول ہوئی کہ علاقے میں مشکوک افراد کو دیکھا گیا ہے جس کے بعد سلامتی عملے نے ایک وسیع العریض سرحدی علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے راستوں پر پہرے بٹھا دئے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز کو یہ بھی اطلاع ملی کہ علاقے میں ممکنہ طورپر کراس بارڈر ٹنل ہے ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کٹھوعہ کے سرحدی علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے ۔
بتادیں کہ سالانہ امر ناتھ جی یاترا کے پیش نظر جموں وکشمیر کے سرحدی علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ ایل او سی پر بھی فوج کی تعیناتی بڑھائی گئی ہے۔
Comments are closed.