اننت ناگ میں آگ کی ہولناک واردات ، 10مکانات اور 8دکانیں جل کر خاکستر

اننت ناگ / 02جولائی / ٹی آئی نیوز

جنوبی ضلع اننت ناگ میں دوران شب آگ کی ایک ہولناک واردات میں 10مکانات اور 8دکانیں جل کر خاکستر ہوئی اور ان میںموجود کروڑوں روپے مالیت کا ساز و سامان راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہو گیا

عین شاہدین کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو آگ ایک رہائشی مکان سے نمودار ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہولناک رخ اختیا ر کر لی اور اپنے آ س پاس کے مکانوں کو بھی لپیٹ میں لیا

آگ لگنے کی خبر پھیلتے ہی مقامی لوگوں نے محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کو مطلع کیا جنہوں نے موقعہ پر پہنچ کر آگ بجھانے کیلئے کارروائی شروع کر دی تاہم جب تک آگ پر قابو پا لیا گیا تب تک آگ سے 10رہایشی مکان اور 8دکانیں جل کر خاکستر ہو گئے تھے اور ان میں موجود کروڑوں روپے مالیت کا سامان راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہو گیا تھا

ادھر آگ لگنے کے بعد انتظامیہ کی ٹیمیں موقعہ پر پہنچ گئی جنہوں نے آگ سے ہوئے نقصان کا تخمینہ لگانے کیلئے کارروائی شروع کرد ی ہے ۔

Comments are closed.