پولیس سربراہ نے کھیر بھوانی میں حاضری دی ، جموں و کشمیر میں دائمی امن اور خوشحالی کیلئے دعا کی

سری نگر، 14 جون:

ڈائرکٹر جنرل آف پولیس، آر آر سوین نے جمعہ کو سالانہ میلے کے موقع پر ماتا کھیر بھوانی پر حاضری دی اورجموں و کشمیر میں دائمی امن، بھائی چارے اور ہم آہنگی کے لیے دعا کی۔

اس موقع پر ڈی جی پی کے ہمراہ آئی جی پی کشمیر وی کے بردی ڈی آئی جی سنٹرل کشمیر راجیو اوم پرکاش پانڈے کے علاوہ دیگر علاقائی افسران موجود تھے۔

ڈی جی پی نے مقدس مزار پر حاضری دے کر، عوام، شہداء کے اہلخانہ پولیس اہلکاروں اور سیکورٹی فورسز کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کے لیے دعاکی۔

اس مو قع پر ڈی جی پی نے میلے میں شریک ہونے والے عقیدت مندوں اور یاتریوں سے بھی بات چیت کی۔ پولیس چیف نے عقیدت مندوں کی بات سنی اور انہیں جموں و کشمیر پولیس کی غیر متزلزل حمایت کا یقین دلایا۔ ڈی جی پی نے کہا، "ماتا کھیر بھوانی میلہ ہمارے ثقافتی ورثے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی علامت ہے۔ یہ ایک یاد دہانی ہے کہ ہماری متنوع برادریاں ہمیشہ امن اور ہم آہنگی کے ساتھ ساتھ رہی ہیں، اور ہمیں اس بندھن کو مضبوط کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

Comments are closed.