وزیر اعظم نریندر مودی اپنے کونسل کے ممبران سمیت عہدے سے مستعفی ، صدر نے استعفیٰ منظور کیا
سرینگر /05جون
لوک سبھا انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے ساتھ ہی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنا استعفیٰ صدر جمہوریہ ہند کو سونپ دیا ۔
تفصیلات کے مطابق نریندر مودی صدر ہند درپدی مرمو سے ملاقی ہوئے جس دوران انہوں نے اپنا اور اپنے کونسل کے ممبران کا استعفیٰ انہیں سونپ دیا جس کو صدر جمہوریہ ہند نے منظور بھی کر لیا
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے نتائج آنے کے ساتھ ہی اگرچہ کسی بھی پارٹی کو سرکار بنانے کیلئے مکمل اکثریت نہیںملی تاہم بی جے پی ایک بار پھر این ڈی اے کے ساتھ سرکار بنانے کیلئے تیار ہے
Comments are closed.