بی جے پی تیسری مرتبہ مرکز میں حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائے گی :رویندر رینا
جموں،04 جون
بھارتیہ جنتاپارٹی کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا نے منگل کے روز دعویٰ کیا کہ بھاجپا تیسری مرتبہ مرکز میں حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائے گی۔
انہوں نے کہاکہ جموں کے لوگوں نے ایک دفعہ پھر بی جے پی امیدواروں کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کرکے انہیں کامیاب کیا۔
اطلاعات کے مطابق جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران رویندر رینا نے دعویٰ کہ بھارتیہ جنتاپارٹی تیسری مرتبہ مرکز میں حکومت تشکیل دے گی۔
انہوں نے کہاکہ جموں کے لوگوں نے ایک دفعہ پھر بی جے پی امیدواروں کے حق میں ووٹ دیا۔
ان کے مطابق ملک کے لوگوں نے وزیر اعظم نریندر مودی پر بھروسہ جتلا کر بی جے پی اتحاد کو کامیابی بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
رویندر رینا کا کہنا تھا کہ کانگریس کی سربراہی میں انڈیا بلاک بی جے پی سے کافی پیچھا ہے اور یقیناً تیسری مرتبہ ملک میں بی جے پی کی حکومت بنے گی۔
انہوں نے کہاکہ کشمیر سے لے کر کنیا کماری تک لوگوں نے بی جے پی کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نریندر مودی تیسری مرتبہ وزیر اعظم کی کرسی پر براجمان ہونگے ۔
Comments are closed.