ترال کے جنگلی علاقے میں دوسرے روز بھی تلاشی آپریشن جاری
سری نگر،22مئی
جنوبی کشمیر کے واگڈ ترال کے جنگلی علاقے میں دوسرے روز بھی تلاشی آپریشن جاری ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے کئی جنگلاتی علاقوں کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ترال کے واگڈ جنگلی علاقے میں مشتبہ افرادکی نقل وحرکت کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے منگل کے روز تلاشی آپریشن شروع کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ بدھ کے روز بھی جنگلی علاقت میں تلاشی آپریشن جاری رہا جس دوران سراغ رساں کتوں اور ڈرون کیمروں کی خدمات حاصل کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کو مصدقہ اطلاع موصول ہوئی ہے کہ جنگلی علاقے میں ملی ٹینٹ چھپے بیٹھے ہیں جس کے پیش نظر ایک وسیع العریض علاقے کو سیل کیا گیا ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اضافی اہلکاروں کو واگڈ ترال اور اس کے ملحقہ علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں تلاشی آپریشن جاری تھا۔
Comments are closed.