ہٹی وارہ اونتی پورہ میں کشتی الٹ گئے ،7افراد کو بچا لیا گیا ، دو غیر ریاستی مزدور ہنوز لاپتہ
سرینگر /08مئی /
جنوبی قصبہ اونتی پورہ کے ہٹی ورہ علاقے میں کشتی الٹ جانے کے بعد بچاﺅ آپریشن شروع کر دیا گیا جس دوران 7کو بچا لیا گیا اور دو لاپتہ ہے ۔
نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ پلوامہ ضلع کے ہٹی وارہ علاقے میں بدھ کی شام ایک کشتی الٹ گئی جس میں نو غیر مقامی افراد تھے۔
عین شاہدین کے مطابق ہٹی وارہ میں ایک کشتی الٹ گئی اور اس میں نو غیر مقامی افراد سوار تھے۔ تاہم سات افراد کو بچا لیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ دیگر دو لاپتہ افراد کیلئے بچاﺅآپریشن شروع کر دیا گیا ہے، اور ایس ڈی آر ایف اور پولیس کی ٹیمیں کام پر لگی ہوئی ہیں۔
پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کشتی الٹ جانے کے واقعہ میں 9افراد ڈوب گئے جس میں سے 7کو بچا لیا گیا جبکہ دو ہنوز لاپتہ ہے ۔
Comments are closed.