سنجے صراف کا جموں کشمیر اپنی پارٹی کے امیدوار کو حمایت دینے کا اعلان
سری نگر،08مئی
جموں کشمیر میں پارلیمانی انتخابات کے دوران اپنی پارٹی کو حمایت دینے کا اعلان کرتے ہوئے راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی کے ترجمان اعلیٰ سنجے صراف نے کہا ہے کہ خاندانی سایسی جماعتوں نے ماضی میں جموں کشمیر کو کچھ نہیں دیا۔
سرینگر میں بدھ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سنجے صراف نے کہا کہ جموں کشمیر میں خاندانی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے پارلیمنٹ نے کھبی بھی جموں کشمیر کے حق میں لب کشائی نہیں کی،اور بیشتر اوقات میں وزارتوں میں چکر لگا کر صرف اپنا الو سیدھا کرتے رہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان خاندانی سیاسی جماعتوں پر اگر چہ جموں کشمیر کے لوگوں نے اعتماد ظاہر کرکے انہیں ملک کے سب سے بڑے ایوان تک پہنچایا ،تاہم ان سیاسی جماعتوں نے نا ہی جموں کشمیر کے لوگوں کے مفاد میں بات کی اور نا ہی ان کے جائز مسائل و مشکالات کو متعلقہ مرکزی حکومتوں کے سامنے رکھا۔صراف نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ کسی بھی خاندانی جماعت کے نمائندے نے عوام کو یاد نہیں رکھا۔ان کا کہنا تھا کہ اپنی پارٹی نئی ہے اور ان کے نمائندے کی کارکردگی بھی ماضی میں تسلی بخش رہی ہے،جس کے تنا ظر میں آر ایل جے پی نے فیصلہ لیا ہے کہ سید الطاف بخارری کی سربراہی والی اس جماعت کو سرینگر میں بھر پور حمائت کی جائے۔
سنجے صراف نے کہا کہ اگر چہ یہ جماعت اب تک اقتدار سے دو ر رہی ہے،تاہم سید الطاف بخاری نے اس کے باوجود جموں کشمیر کے لوگوں کیلئے گزشتہ5برسوں میں کافی کام کیا۔ سنجے صراف نے کہا کہ جموں کشمیر کے باشندوں کیلئے نوکریوں اور اراضی کو تحفظ دینے کی بلوں میں انہوں نے جو کردار ادا کیا وہ کسی سے چھپا نہیں ہے۔صراف نے امید ظاہر کی کہ لوگ ان نمائندوں کو اپنا ووٹ دینگے جن کا ماضی داغدار نہیں ہوگا۔اور جو لوگوں کی خدمات کو ہی سیاست سمجھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگون کے سامنے تمام سیاسی جماعتوں کا ماضی موجودف ہے کہ کس طرح انہوں نے لوگوں کے جذبات کا استحصال کرکے اقربا پروری اور کاندانی سیاست کو پروان چڑایا اور عام لوگوں کو فراموش کیا۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ وسطی کشمیر میں اپنی پارٹی کے نامزد امیدوار کے حق میں اپنا ووٹ دیں۔
Comments are closed.