بارہمولہ میں پاکستان میں مقیم 7 دہشت گرد ہینڈلروں کی لاکھوں مالیت کی جائیدادقرق
سرینگر /07مئی /
بارہمولہ میں پولیس نے معزز ایڈیشنل سیشن کورٹ بارہمولہ کی طرف سے جاری کردہ منسلکی حکمنامہ حاصل کرنے کے بعد پاکستان میں مقیم دہشت گرد ہینڈلرزوں کے نام شبیر احمد صوفی ولد گل صوفی ساکنہ شیخ پورہ، محمد نبی عالی ولد محمد کی لاکھوں مالیت کی جائیداد (13 کنال) کو ضبط کر لیا۔
جن کی شناخت سلطان سکنہ واری پورہ پائین، غلام نبی شیخ ولد غلام محی الدین ساکن وارپورہ بالا، شریف الدین چوپان ولد ستار چوپان، گلا شیخ ولد غلام محمد ساکناں رےشی پورہ اٹھورہ، محمد رفیق خان ولد عبدالاحد ساکن سلوسہ۔ عبدلحمےد پرے ولد محمد اکبر ساکن فراستھر تلگام کے بطور ہوئی ہے ۔
یہ کارروائی 88سی آر پی سی سیکشن کے تحت کی گئی تھی اور اس کا تعلق کیس 04/2008پولیس تھانہ کریری سے تھا پولیس کی طرف سے کی گئی تفتیش/انکوائری کے دوران اس پراپرٹی کی شناخت دہشت گردوں سے تعلق رکھنے والوں کی تھی۔ آپریشن دہشت گردی کی سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے پولیس کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
Comments are closed.