بی ایس ایف نے پنجاب میں دو ڈرون برآمد کئے

جالندھر، 6 مئی

بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے پنجاب کے گورداسپور اور امرتسر اضلاع میں دو ڈرون برآمد کیے ہیں۔

بی ایس ایف کے ترجمان نے پیر کو یہ اطلاع دی۔

انہوں نے کہا کہ اتوار کو ضلع گورداسپور کے ایک سرحدی گاؤں میں رہنے والے بی ایس ایف کے ایک سابق فوجی نے بی ایس ایف کے انٹیلی جنس ونگ کو سرحدی علاقے میں ڈرون کی موجودگی کی اطلاع دی۔ اطلاع کی بنیاد پر بی ایس ایف کے اہلکار موقع پر پہنچے اور بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی۔

کل سیکورٹی فورسز نے امرتسر ضلع کے سرحدی گاؤں رتن خورد میں ایک کھیت سے ٹوٹا ہوا ڈرون برآمد کیا۔

Comments are closed.