
پونچھ میں کنٹرول لائن کے قریب ڈرون جیسی چیز بر آمد / پولیس
سرینگر /23اپریل / ٹی آئی نیوز
جموں کے پونچھ ضلع میں کنٹرول لائن کے نزدیک ڈرون جیسی چیز بر آمد ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن شروع کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پونچھ کے مینڈھر علاقے میں بالاکوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے قریب سرحد کے قریب ڈرون جیسی چیز گرتے ہوئے دیکھی گئی
حکام نے بتایا کہ رات کے تقریبا03بجکر 15منٹ پر بالاکوٹ سیکٹر میں گورئمنٹ ہائی اسکول دھرتی کے قریب ایک ڈرون نما چیز کو خراب شکل میں گرتے دیکھا گیا۔
انہوں نے مزید کہا ٹکڑوں کو اکٹھا کر کے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
Comments are closed.