بانڈی پورہ میں جھیل ولر میں کشتی الٹنے سے ماہی گیر فوت

سرینگر، 9 اپریل

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں جھیل ولر میں منگل کی صبح کشتی الٹنے سے ایک 45 سالہ ماہی گر غرقآب ہوکر لقمہ اجل بن گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ بانڈی پورہ میں جھیل ولر میں ایک ماہی گیر مچھلیاں پکڑنے کے لئے جا رہا تھا کہ اس دوران اس کی کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں وہ غرقآب ہوکر لقمہ اجل بن گیا۔

متوفی ماہی گیر کی شناخت مشتاق احمد کاوا ولد غلام محمد کاوا ساکن کانی بتھی بانڈی پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کافی کوششوں کے بعد اس کی لاش کو پانی سے نکالا گیا۔دریں اثنا پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے لئے ضلع ہسپتال بانڈی پورہ منتقل کیا ہے۔

Comments are closed.