حبہ کدل سرینگر میں نوجوان اپنے گھر میں مردہ پایا گیا

سرینگر، 27 مارچ

حبہ کدل کے کرفالی محلہ میں بدھ کی صبح ایک 20 سالہ نوجوان اپنے گھر میں مردہ پایا گیا۔

حکام نے بتایا کہ نوجوان کی شناخت رئیس احمد ڈار (20) ولد مشتاق احمد ڈار کے طور پر ہوئی ہے، جو حبہ کدل میں گھر میں پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہے

Comments are closed.