کولگام سڑک حادثے میں معمر شہر ی از جاں

سرینگر /07فروری /

جنوبی ضلع کولگام کے زاڈرہ علاقے میں سڑک کے ایک المناک حادثے میں معمر شہری لقمہ اجل بن گیا ۔

اس ضمن میں نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ زاڈرہ کولگام میں اس وقت ایک سڑک حادثہ پیش آیا جب کراسنگ کے نزدیک ایک معمر شہری سڑک پار کرنے کی کوشش میں تھا جس دوران تیز رفتار گاڑی نے اس کو زور دار ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا ۔

معلوم ہوا ہے کہ معمر شہری کو شدید زخمی حالت میں اسپتال علاج کیلئے پہنچایاگیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات بڑے پیمانے پرشروع کردی گئی ہے ۔

Comments are closed.