یوم جمہوریہ کے تقریبات کے موقعہ پر کسی قسم کی پابندی یا بندشیں نہیں ہونگی / صوبائی کمشنر کشمیر
سرینگر /18جنوری /
26جنوری کو یوم جمہوریہ کی تقریبات کے موقعہ پر کسی قسم کی بندشیں نہیں ہونگی کا اعلان کرتے ہوئے صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بید ھوری نے کہا کہ یوم جمہوریہ کی تقریبات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
سرینگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بیدھوری نے کہ کشمیر میں یوم جمہوریہ کے موقع پر کوئی پابندی نہیں ہوگی جبکہ انٹرنیٹ بھی بنا خلل کام کریں گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ دن گئے جب بندشیں ہوتی تھی ۔ اس سال کوئی بھی بندش نہیں ہونگی ۔ صوبائی کمشنر نے مزید کہا کہ تقریب کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سرینگر میں مرکزی تقریب بخشی اسٹیڈیم میں میں ہوگی کیونکہ اس سال انتظامیہ کو اس تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی توقع ہے۔بیدھوری نے کہا کہ کشمیر میں سب سے بڑی تقریب میں شرکت کی اپیل بھی کی اور کہا کہ پاس کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کیلئے کھلی دعوت ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر بھر میںتقریبات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے ضروری سیکورٹی اور دیگر اقدامات کیے گئے ہیں۔
Comments are closed.