راجوری میں کنٹرول لائن کے قریب بارودی سرنگ دھماکہ ، اگنیور از جاں ، دو دیگر زخمی

راجوری /18جنوری

جموں کے راجوری ضلع میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک ایک بارودی سرنگ زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ جانے کے نتیجے میں اگنیور جاں بحق ہو گیا جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے ۔

تفصیلات کے مطابق راجوری میں کنٹرول لائن کے نزدیک نوشہرہ سیکٹر میں ا سوقت زور دار دھماکہ ہوا جب معمول کی پیٹرول پارٹی علاقے سے جا رہی تھے اور وہاں زیر زمین بچھائی گئی ایک بارودی سرنگ پھٹ گئی ۔

معلوم ہوا ہے کہ یہ واقعہ فارورڈ ڈیفنس لائن سے تقریباً 300 میٹر کے فاصلے پر 80 ویں انفنٹری بریگیڈ کے تحت 17 ویں سکھ لائٹ بٹالین کی ذمہ داری کے علاقے میں صبح ساڑھے 10 بجے کے قریب پیش آیا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک اگنیور اور دو فوجی اہلکار شدید طو رپر زخمی ہو گئے جن کو اگرچہ علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں اگنیور زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا

پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے کے بعد فوجیوں کو فوری طور پر ہوائی جہاز سے ادھم پور کے کمانڈ اسپتال منتقل کیا گیا۔ ایک شدید زخمی فوجی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ دو فوجیوں کو علاج کے لیے فوری طور پر ہوائی جہاز کے ذریعے اسپتال بھیجا گیا ہے۔

Comments are closed.