کوٹ بلوال جیل میں نظر بندی قیدی سے ایک اور موبائیل فون بر آمد

سرینگر /12جنوری /

سخت سیکورٹی حصار کے بیچ جموں کے کوٹ بلوال جیل میں نظر بندی قیدی سے ایک اور موبائیل فون بر آمد کر لی گئی ہے ۔ ادھر ایک ہفتے کے دوران جیل کے اند ردو موبائیل فون بر آمد کرنے کے بعد سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے اور معاملے کی بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔

سٹار نیوز نیٹ ورک ( ایس این این ) کے مطابق جموں کے ہائی سیکورٹی جیل میں ایک قیدی سے موبائیل فون بر آمد کر لیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق کوٹ بلوال جیل میں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت بند ایک قیدی کے قبضے سے ایک اور موبائل فون برآمد کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ مخصوص اطلاعات پر جیل میں تلاشی لی گئی جس دوران پی ایس اے کے تحت سزا کاٹ رہے ایک قیدی سے یک موبائل فون برآمد ہوا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ چند روز قبل جیل حکام نے جیل میں بند لشکر طیبہ کے جنگجو کے قبضے سے ایک موبائل فون بھی برآمد کیا تھا۔کٹھوعہ کے ہری چک کے حبیب کے نام سے ایک قیدی سے ایک اسمارٹ فون برآمد ہوا اور اسے جموں و کشمیر پولیس کے حوالے کیا گیا۔ ہم سیکیورٹی کی اس خلاف ورزی کو دیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ اسمارٹ فون جیل کے اندر کیسے پہنچا۔ ادھر جیل میںمیں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دو موبائیل فون بر آمد کرنے کے بعد سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے جبکہ معاملے کی تحقیقات بھی بڑے پیمانے پر شروع کر دی گئی ہے ۔

Comments are closed.