شمالی کمان کے فوجی کمانڈر کا دورہ راجوری ،سیکورٹی صورتحال کا لیا جائزہ
سرینگر /12جنوری / ٹی آئی نیوز
سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل اپیندر دویدی نے راجوری کا دورہ کیا
اس موقعے پر انہیں سیکورٹی صورتحال کے بارے میں جانکاری دینے کے علاوہ آپریشنوں کے بارے میںبھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا
دورے کے دوران فوجی کمانڈر نے فوجیوں کو ہدایت دی کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پوری طرح سے تیار رہیں
ان کے ہمراہ وائٹ نائٹ کارپس کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹنٹ جنرل نوین سچدیوا بھی تھے ۔ دورے کے دوران فوجی آفیسران نے ان کا والہانہ استقبال کیا
معلو م ہوا ہے کہ فوجی کمانڈر نے دورے کے دوران سرحدی علاقوں کا بھی دورہ کرکے وہاں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے علاو وہاں تعینات فوجی اہلکاروں سے بات چیت بھی کی ۔
Comments are closed.