عوامی شکایات کے ازالے کا پروگرام ،مقام میں تبدیلی ، اس بار زنگلی کپواڑہ میں ہوگا
سرینگر :12جنوری
عوامی شکایات کے ازالے کا پروگرام ڈائریکٹر جنرل آف پولیس، جموں و کشمیر، آر آر سوین کی سر براہی میں، جو کہ پولیس ہیڈ کوارٹر پیرباغ سرینگر، میں 13 جنوری 2024 بروزہفتہ کو منعقد ہونا تھا اب ڈسٹرکٹ پولیس لائنز زانگلی کپوارہ میں 13 جنوری کو بروز ہفتہ 2بجے سے لیکر شام 4بجے تک منعقد ہوگا۔
اس سلسلہ میں ڈی پی ایل کپواڑہ میں ایک ہیلپ ڈیسک بھی قائم کیا گیا ہے جہاں آپ آج سے ہی عوامی سماعت کے لیے اپنے آپ کو رجسٹر کر سکتے ہیں۔
Comments are closed.