ڈی آئی جی وسطی کشمیر نے عید گاہ سرینگر میں پولیس ڈرگ ڈی ایڈکشن سنٹر کے کام کا جائزہ لیا
سرینگر 08جنوری// ڈی آئی جی سنٹرل کشمیر سرینگر سوجیت کمار( آئی پی ایس ) نے عیدگاہ سرینگر میں ڈرگ ڈی ایکشن سنٹر کا دورہ کرکے کام کاج کا جائزہ لیا۔ ان کا استقبال انچارج ڈرگ ڈی ایڈکشن سنٹر ڈاکٹر مظفر احمد خان نے کیا جنہوں نے آئی پی ڈی کے تمام مریضوں سے ان کا تعارف کرایا۔ افسران نے ان مریضوں سے بات چیت کی اور سنٹر کی رائے جاننے کی کوشش کی۔
ڈی آئی جی سنٹر کشمیرنے سنٹر کے عملے کے ساتھ ان کی شکایات جاننے کے لیے میٹنگ کی اور ان کو منطقی انجام تک پہنچانے کا یقین دلایا۔ انہوں نے عملے کو نصیحت بھی کی کہ وہ اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق کام کریں کیونکہ ڈرگ ڈی ایڈکشن سنٹر پہلے ہی اپنا نام کما چکا ہے لیکن مزید کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ منشیات کی لت ایک سماجی مسئلہ ہے اور اس سے پوری طاقت اور وسائل سے لڑنے کی ضرورت ہے۔
. منشیات کی لت سے چھٹکارا جموں و کشمیر پولیس کا ایک عظیم مشن ہے جس میں کشمیر میں منشیات کی لت کو صفر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔اس موقع پر ایس پی سٹی نارتھ راجہ ذہیب، ایس ڈی پی او مہراج گنج ہری پرساد(آئی پی ایس )اور ایس ایچ او صفاکدل انسپکٹر شیخ وکیل بھی موجود تھے۔
Comments are closed.