بڈگام میں سات ملی ٹینٹ معاونین گرفتار:پولیس

سرینگر، 04جنوری

پولیس نے وسطی ضلع بڈگام کے بیروہ علاقے میں سات ملی ٹینٹ معاونین کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بڈگام پولیس نے بیروہ میں سات ملی ٹینٹ مدد گاروں کی گرفتاری عمل میں لا کر انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار شدگان بیروہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں پوسٹر چسپاں کرکے ملک مخالف دہشت گرد پروپگنڈے پھیلانے میں ملوث پائے گئے ہیں۔پولیس نے گرفتار شدگان کی شناخت رومن رسول شیخ ، عرفان نذیر شیخ ، رضوان نذیر شیخ ، ساہل جاوید شیخ ساکنان بونیٹ بیروہ ، جہانگیر بشیر میر ، طاریق اشرف شیخ ساکنان اٹلی گام بیروہ اور شا کر لطیف پٹھان ساکن گنڈی پورہ بیروہ کے بطور کی ہے۔

موصوف ترجمان کے مطابق اس ماڈیول کو رومان رسول شیخ اور عرفان نذیر شیخ چلا رہے تھے اور یہ لشکر طیبہ کے پاکستانی ہینڈلرز کے ایما پر کام کر رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ یہ بات بھی سامنے آئی کہ ان دونوں نے دوسرے پانچ افراد کو سونپے گے کام انجام دینے کی ہدایت دی تھی۔

Comments are closed.