گاگرن شوپیان میں غیر مقامی مزدور مکان سے گر کر لقمہ اجل

سرینگر /30دسمبر /

پہاڑی ضلع شوپیان کے گاگرن علاقے میں ایک غیر ریاستی مزدور مکان سے گر کر لقمہ اجل بن گیا ۔ ادھر ساگم کوکرناگ میں پولیس اہلکار حرکت قلب بند ہونے سے موت کی آغوش میں چلا گیا ۔

سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق شوپیان کے گاگرن علاقے میں ایک غیر ریاستی مزدور مکان سے گر کر لقمہ اجل بن گیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ اتر پردیش علاقے سے تعلق رکھنے والا ایک مزدور گاگرن علاقے میں کرایہ کے کمرے میں رہائش پذیر تھا اور وہ مکان سے گر گیا ۔ عین شاہدین کے مطابق اویس احمد نامی مزدور مکان سے گرنے کے بعد بے ہوش ہو گیا اور اگرچہ اس کو اسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا جس کے بعد ضروری لوازمات کی ادئیگی کیلئے نعش پولیس نے اپنی تحویل میں لی اور تحقیقات شروع کر دی ۔ ادھر کوکر ناگ اننت ناگ میں مشتبہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے ایک پولیس اہلکار کی موت ہو گئی۔

معلومو ہوا ہے کہ سگم کوکرناگ کے ہیڈ کانسٹیبل محمد جبار ڈار،جو اس وقت ضلع کورٹ اننت ناگ میں تعینات ہیں، اپنے گھر پر بے ہوش پڑے پائے گئے۔اگرچہ پولیس اہلکار کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے دل کا دورہ پڑنے سے مردہ قرار دیا۔ پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔

Comments are closed.