کشمیر کے بعد اب جموں کے اسکولوں میں سرمائی تعطیلات کااعلان

سرینگر /18دسمبر /

وادی کشمیر کے ساتھ ساتھ جموں میں شدید ٹھنڈ کے چلتے ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن جموں نے اسکولوں میں سرمائی تعطیلات کا اعلان کیا ہے ۔

سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق جموں میں بھی سردی کی لہر کے چلتے اسکولوں میں سرمائی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں محکمہ اسکولی تعلیم جموں کی جانب سے جاری ایک حکمنامہ کے مطابق جموں میں اسکول 26دسمبر سے سرمائی تعطیل کیلئے بند رہیں گے ۔

حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ جموں صوبے کے تمام سرکاری اسکولوں اور تسلیم شدہ نجی اسکولوں میں 26 دسمبر سے 04 جنوری 2024 تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔اس کے علاوہ تمام اساتذہ چھٹیوں کے دوران طلباءکی کسی بھی آن لائن رہنمائی کے مطالبے پر دستیاب رہیں گے۔ خیال رہے کہ وادی کشمیر کے ساتھ ساتھ جموں میں بھی شدید ٹھنڈ جاری ہے جس کے چلتے پہلے کشمیر اور اب جموں کے اسکولوں میں سرمائی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔

Comments are closed.