پیر کی گلی کے مقام پر تازہ برفباری ،مغل روڑ ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند
سرینگر /16دسمبر /
پیر کی گلی پر برفباری کے مغل روڑ پر بھی ٹریفک معطل کیا گیا ہے جبکہ سنتھن ٹاپ سمیت کئی دیگر بالائی علاقوں کی سڑکیںپر بھی ٹریفک کی نقل وحمل روک دی گئی ہے۔
سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق مغل شاہراہ پر تازہ برفباری کے بعد ٹریفک کی آمد رفت روک دی گئی ہے ۔ شوپیان سے نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ پیر کی گلی کے مقام پر تازہ برفباری ہوئی جس کے بعد سڑک پر پھلسن پیدا ہونے کے بعد شاہراہ کو گاڑیوں کی آمد رفت کیلئے بند کر دیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ مغلع شاہراہ کو مسافروں کی جان و مال کی حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے بند کر دیا گیا اور شاہراہ کو جلد کھولنے کو یقینی بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔خیال رہے کہ کشمیر کے بالائی علاقوں میں برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہوا، جب کہ میدانی علاقوں میں بارش ہوئی، جس سے کم از کم درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔
Comments are closed.