شہرہ آفاق گلمرگ ، پیرکی گلی اور دیگر بالائی علاقوں میں تازہ برفباری ، وادی میں شدید ٹھنڈ جاری

سرینگر /16دسمبر /

شہرہ آفاق گلمرگ اور مغل روڑ کے ساتھ ساتھ وادی کے دیگر پہاڑی علاقوں میں تازہ برفباری کے بیچ شدید سردی نے جموں ، کشمیر اور لداخ کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے ۔ جس کے نتیجے میں لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے تاہم موسم ابر آلود رہنے کے باعث شبانہ درجہ حرارت میں کچھ بہتری دیکھی گئی ہے ۔

سرینگر میں رات کا درجہ حرارت منفی 1.3ڈگری جبکہ پہلگام منفی 5.1کے ساتھ سرد ترین علاقہ رہا ۔ دن بھر کھلی دھوپ نکلنے کے باعث راتیں انتہائی سرد ہونے والی ہے اور ریکارڈ ساز ٹھنڈ نے لوگوں کو گوناگوں مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔

اس دوران محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ دو دنوں میں بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری ہونے کا امکان ہے تاہم 26دسمبر تک مجموعی طو رپر موسم خشک ہی رہے گا ۔

Comments are closed.