بانڈی پورہ میں خاتون سمیت چار افراد اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار :پولیس

سرینگر،12دسمبر

بانڈی پورہ میں سیکورٹی فورسز نے خاتون سمیت چار افراد کی گرفتاری عمل میں لا کر ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بانڈی پورہ پولیس نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس ، سی آر پی ایف اور آرمی نے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران خاتون سمیت چار افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرکے ضبط کیا۔

انہوں نے گرفتار شدگان کی شناخت عادل طاریق واصل ولد طاریق احمد ، شفقت نبی ولد غلام نبی ، مصیب خورشید ولد خورشید احمد ڈار ساکنان لڈورا رفیع آباد کے بطور کی ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔

Comments are closed.