راجوری سڑک حادثے میں 2 افراد کی موت، 6 دیگر زخمی

جموں، 17 نومبر

ضلع راجوری کے تھانہ منڈی علاقے میں جمعہ کی صبح ایک سڑک حادثے میں کم سے کم 2 افراد کی موت جبکہ 6 دیگر زخمی ہوگئے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری کے تھنہ منڈی علاقے میں ایک سومو گاڑی زیر نمبر JK11 -3494 حادثے کا شکار ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ اس حادثے کے نتیجے میں 2 مسافروں کی موت جبکہ 6 دیگر زخمی ہوگئے۔

ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Comments are closed.