پلوامہ میں جیش کے بالائے زمین ورکر کی جائیداد ضبط
سری نگر، 16 نومبر
پولیس کی سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں جیش نامی جنگجو تنظیم سے وابستہ ایک بالائی زمین ورکر کی جائیداد کو منسلک کیا۔
ایس آئی اے نے بتایا کہ ایس آئی اے نے پلوامہ کے آری گام چیراتھ گاﺅں میں 7 کنال 7 مرلے اراضی کے سیب باغ کو جو ملزم اشفاق احمد وانی کے والد غلام نبی وانی کا ہے ، کو منسلک کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ اس جائیداد کو یو اے پی اے ایکٹ کے سیکشن 25 کے تحت منسلک کر دیا گیا۔یو این آئی۔
Comments are closed.