مغل روڑپر تازہ برفباری کے بعد ٹریفک معطل

جموں۔۹نومبر

مغل روڑ جو کہ کشمیر وادی کو شوپیاںضلع کے ذریعے راجوری اور پونچھ کے ساتھ ملاتا ہے کو جمعرات کو تازہ برفباری کے بعددونوں طرف کے ٹریفک کےلئے معطل کیا گیا ہے ۔

۔پیر کی گلی کے مقام پر جمعرات کو درمیانہ درجے کی برفباری شروع ہوتے ہی شاہرا پرپھسلن پیدا ہونے کی وجہ سے شاہراہ پر ٹریفک دونوں اطراف معطل کیاگیا ہے ۔

اس ضمن میںڈی ایس پی پی سی سرنکوٹ حامد علی بانڈے نے بتایا کہ سرینگر جموں شاہراہ کے متبادل طور پر استعمال ہونے والے مغل روڑ پر گاڑیوں کی نقل وحمل برفباری کے بعد روک دی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اگر موسم بہتر ہوگا اور برفباری کا سلسلہ بند ہوجائے گا تو شاہراہ کو دوبارہ ٹریفک کےلئے کھولا جاسکتا ہے ۔

Comments are closed.