لاسی پورہ پلوامہ میں مشین کی مرمت کے دوران مزدور از جان

سرینگر، 15 اکتوبر

صنعتی مرکز لاسی پورہ پلوامہ میں مشین کی مرمت کے دوران ایک مزدور جاں بحق ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق لاسی پورہ پلوامہ میں قائم صنعتی مرکز میں اس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب مشین کی مرمت کے دوران پیش آئے ایک دلدوز حادثے میں مزدور شدید طورپر زخمی ہو ا,اور بعد ازاں اس کی ہسپتا میں موت واقع ہوئی۔متوفی کی شناخت شیخ مظفر احمد ولد غلام حسن شیخ کے بطور ہوئی ہے۔

دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔یواین آئی

Comments are closed.