پلوامہ میں چوروں نے سیب کی تین سو پیٹیاں اڑا لیں

سرینگر، 9 اکتوبر

جنوبی کشمیر میں سیب اتارنے کا سیزن شروع ہوتے ہی چوروں کی جانب سے درمیانی شب سیب کی پیٹیوں پر ہاتھ صاف کرنے کی کارروائیوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

اتوار اور پیر کی درمیانی شب زاسو پلوامہ میں نامعلوم چوروں نے تین سو سیب کی پیٹیاں اڑا کر فرار ہونے کامیاب ہوئے۔ معلوم ہوا ہے کہ چوروں نے محمد یاسین ولد عبدالرحیم کی تین سو پیٹیاں اڑا لیں جن کی مالیت لاکھوں روپیہ بتائی جارہی ہیں۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ اتوار دن بھر سیبوں کو اتار کر انہیں تین سو پیٹوں میں رکھا گیا تھا تاکہ پیر کی صبح انہیں گاڑی میں بھر کر منڈی تک پہنچایا جاسکے۔انہوں نے بتایا کہ پیر کی صبح جوں ہی محمد یاسین کے اہل خانہ باغ میں پہنچے تو ان کے پیروں تلے اس وقت زمین کھسک گئی جب انہوں نے تین سو سیب کی پیٹوں کو غائب پایا۔

مقامی لوگوں نے نامعلوم چوروں کو فوری طورپر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے نامعلوم سارقوں کی تلاش شروع کی ہے۔بتادیں کہ جنوبی کشمیر کے چار اضلاع میں اس وقت سیبوں کواتارنے کا سیزن جوبن ہے۔ پچھلے دو ہفتوں کے دوران جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں میں سیب کی پیٹیوں کو اڑانے کے کئی واقعات رونما ہوئے جبکہ ملوثین ابھی بھی قانونی کی گرفت سے باہر ہے۔یو این آئی

Comments are closed.